‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2019 - 21:27
News ID: 439966
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ولایت فقیہ، ولایت اهل بیت(ع) کا تسلسل ہے کہا: سبھی ولایت الهی کے راستہ پر گامزن رہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آج ظھر کے وقت اسکولوں کے طلبا سے ملاقات میں امام محمد باقر(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام محمد باقر(ع) نے 5 چیزوں کو اسلام کا رکن بتایا اور اس کا پاس و لحاظ کرنے کی تاکید کی ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: سب سے پہلی چیز نماز ہے کہ امید ہے آپ حضرات اس کے سلسلے میں کوتاہی نہیں کرتے ہوں گے ، جیسا کہ ائمہ طاھرین(ع) نے فراوان تاکید کی ہے کہ ان کی شفاعت ان لوگوں کو حاصل نہ ہوگی جو نماز کے سلسلہ میں کوتاہی کرتے ہیں ، لہذا اگر آپ اہل بیت علیھم السلام سے متمسک رہنا چاہتے ہیں تو نماز کو سبک نہ جانیں ۔

انہوں ںے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اگر اهل بیت(ع) کی شفاعت شامل حال نہ ہوئی تو ہم بہشت میں داخل نہ ہوسکیں گے کہا: اگر اهل بیت(ع) ہماری شفاعت نہ کریں گے تو ہم بہشت کا منھ بھی نہ دیکھ پائیں گے ، کیوں کہ ہمارے اعمال اتنے خالص نہیں ہوتے لہذا ہمیں بہشت تک پہونچنے کے لئے اہل بیت کی شفاعت کی ضرورت ہے ۔

 

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یاد دہانی کی: زکات، روزه، حج اور ولایت دیگر وہ موارد ہیں جسے امام محمد باقر(ع) نے ارکان اسلام کے عنوان سے یاد کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: امام محمد باقر(ع) فرماتے ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی ولایت کے بقدر اہمیت نہیں رکھتا ، ولایت سے مراد ولایت فقیہ بھی ہے ، پہلی ولایت خدا کی ہے ، دوسری ولایت رسول خدا(ص) کی اور تیسری ولایت ائمہ معصومین(ع) اور ولایت فقیہ اسی کا تسلسل ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے مزید کہا: امام محمد باقر(ع) فرماتے ہیں کہ اکثر لوگوں نے ولایت کو چھوڑ دیا ہے جبکہ ہمیں ولایت کے راستہ پر گامزن رہنا چاہئے ، آپ تمام لوگ کہ جو شیعہ کی اولادیں ہیں تمام چیزوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کی کوشش کریں اور اس الھی امانت کو بعد کی نسلوں تک پہونچائیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬